اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک گرفتار - डीएसपी फैज अहमद खान

ڈی ایس پی فیض احمد خان نے رام گڑھ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 'خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ایک شخص کو سدولہ پور سے اسلحہ رکھنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔'

کیمور: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک گرفتار
کیمور: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک گرفتار

By

Published : Sep 19, 2021, 10:52 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کی رام گڑھ پولیس نے غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گرفتار بدمعاش کے پاس سے پولیس نے چار زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔

کیمور: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار بدمعاش اس سے پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ضلع کے سدولہ پور گاؤں میں کی۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سنجے تیواری نامی شخص کو اسلحوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ جس پر پولس نے کارروائی کرتے ہوئے بدمعاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اس سلسلے میں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ رام گڑھ پولیس پنچایت انتخابات کے پیش نظر بہت سخت ہے۔ پولیس ایک خاص مہم چلا رہی ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے ایسے ملزمان جو کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار

ڈی ایس پی فیض احمد خان نے رام گڑھ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 'خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ایک شخص کو سدولہ پور سے اسلحہ رکھنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ملزم سے 315 بور کی ایک رائفل، چار زندہ کارتوس، ایک خوکہ برآمد کیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details