بہار اسمبلی اجلاس Bihar Assembly Sessionمیں ایک طرف جہاں بر سر اقتدار و اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان زبردست ٹکراؤ ہے۔ مخالف پارٹیوں کے رہنما حکومت پر کام کاج نہیں کئے جانے کا الزامات عائد کر ان کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔
اسی درمیان وزیر تعلیم وجے چودھری نے ایوان کے رکن ونئے کمار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پنچایت انتخابات مکمل ہونے کے بعد ریاست میں تقریباً سوا لاکھ اساتذہ کی تقرری کی جائیگی۔ ہم لوگوں نے اس تعلق سے آخری اقدامات کر لئے ہیں۔ حکومت اساتذہ بحالی کو لیکر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں باصلاحیت اساتذہ کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے
بہار کے وزیر تعلیم Bihar Education Ministerوجے چودھری نے کہا کہ پانچ کیلو میٹر کے دائرے میں ہائی اسکول، تین کیلو میٹر کے دائرے میں مڈل اسکول اور ایک کیلو میٹر کے دائرے میں پرائمری اسکول قائم کرنے کا پیمانہ ہے۔اگر اس فاصلے کے اندر اسکول پہلے سے نہیں ہے تو ریاستی حکومت ترجیحی بنیاد پر وہاں اسکول قائم کرتی ہے۔