اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Hajj operations گیا میں حج آپریشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو تہنیت پیش کی گئی - بہار کے گیا ضلع انتظامیہ کے افسران

گیا ضلع انتظامیہ کے افسران اور سماجی و امن کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں مسلم معاشرے کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں افسران کو عظیم شخصیات کی تصویر اور گلدستہ وشال پیش کر کے اعزاز بخشا گیا۔ Officers who rendered outstanding services in Hajj operations were felicitated in Gaya

گیا میں حج آپریشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو تہنیت پیش کی گئی
گیا میں حج آپریشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو تہنیت پیش کی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:23 PM IST

گیا میں حج آپریشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو تہنیت پیش کی گئی

گیا: بہار کے گیا ضلع انتظامیہ کے افسران کا آج مسلم سوسائٹی کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور حج آپریشن 2023 کے دوران گیا ہوائی اڈہ پر پرامن ماحول میں اچھی و معیاری سہولتیں دستیاب کرانے کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گیا ہوائی اڈہ سے اس برس بہار کے 3200 حاجیوں کی پرواز اور واپسی ہوئی تھی، یہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں کے آرام کے لیے وسیع پنڈال بھی بنایا گیا تھا، جہاں پر مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظامات تھے۔ نماز گاہ، بیت الخلاء، وضو خانہ کے ساتھ میڈیکل کیمپ، کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم اور دیگر سہولت فراہم کی گئی تھیں۔

انتظامیہ کے بہتر انتظامات کی وجہ سے اس برس پرامن ماحول میں تہواروں کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ حج پرواز کے دوران اچھے انتظامات اور سہولت کے ساتھ پرامن ماحول میں تہواروں کو ختم کرانے کے لیے افسران کا استقبال ہوا ہے ، سول سوسائٹی کی جانب سے مولانا عمر نورانی کی قیادت میں یہ پروگرام ہوا ، جس میں افسران کے علاوہ پیس کمیٹی کے اراکین ،ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دیگر مذاہب کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس دوران ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ بڑے خوشگوار ماحول میں حج آپریشن ختم ہوا ، ائیرپورٹ پر تعینات کیے گئے ضلع انتظامیہ کے افسران واہلکار ، ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تعینات افسران و ہلکاروں سمیت سی آئی ایس ایف اور رضکاروں نے حجاج کرام کی خلوص کے ساتھ خدمت کی ہے ۔وقت پر سبھی پروازیں ہوئیں اور واپسی بھی وقت پر ہوئی ، حجاج کرام کو کسی طرح کی مشکلات کاسامنا گیا ہوائی اڈے پر نہیں ہوا ، کم وبیش ایک ماہ تک پرواز اور واپسی کا سلسلہ رہا تاہم ایک دن بھی ایسا نہیں کہ کوئی شکایت موصول ہوئی ، خدمت کا جذبہ جب ہوتا ہے بڑی آسانی سے بڑے پروگرام بھی اختتام ہوتے ہیں۔ گیا ہوائی اڈے پر بلا تفریق پہنچ کر گیا کے باشندوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انکی خدمت کی ، ایام حج آپریشن کے دوران بھی حاجیوں نے گیا ہوائی اڈے پر کیے گئے انتظامات کی خوب سراہنا کی تھی ۔آج اسی کامیاب حج آپریشن کے تعلق محفل سجی ہے جس میں سبھی کا استقبال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dengue Cases In Gaya ضلع میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر ہسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا

گنگا جمنی تہذیب کی ہے مثال
ضلع گیا گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے ۔یہیں سے حج پرواز ہوتی ہے جبکہ سناتن اوت بودھ مذہب کے لیے بھی گیا انتہائی مقام ہے ۔ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ جس طرح سے حج آپریشن کے دوران ہندو برادری اور پترپکش میلہ اور دوسرے تہواروں کے دوران مسلمانوں کی جانب سے خدمات انجام دی جاتی ہیں جوکہ ایک قابل تعریف کام ہے اور اس سے آپسی بھائی چارہ اخلاق محبت قائم ہوتا ہے اور یہ گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے ۔اس موقع پر آج ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن کے علاوہ ایس پی ہمانشو ، ڈی ایس پی لاء اینڈآرڈر خورشید عالم ، ڈی ایس پی پی این ساہو ، ائیرپورٹ افسر سیدتنویر اشرف ، میڈیکل تھانہ انچارج سمیت دیگر اعلی حکام و اہلکاروں کو مومنٹو شال اور گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details