اردو

urdu

ETV Bharat / state

افسران کے ڈرائیورز کی آپس میں تکرار، ویڈیو وائرل - Officers' driver fight each other, news

ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ میں منگل کو دو افسران کے ڈرائیور کسی بات کو لیکر آپس میں بھڑ گئے۔

افسران کے ڈرائیورز کی آپس میں تکرار، ویڈیو وائرل

By

Published : Oct 1, 2019, 1:28 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:59 PM IST



معاملے نے اتنا طول پکڑ لیا کہ کلکٹریٹ میں ڈی ایم چیمبر کے سامنے ایک دوسرے پر دونوں نے خوب لاٹھیاں بھانجیں۔ اس سے کچھ وقت کے لیے کلکٹریٹ میں افراتفری کاماحول پیدا ہوگیا ۔ کلکٹریٹ میں موجود دوسرے اسٹاف کی مداخلت کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوا۔

اس تکرار کا پورا ویڈیو وہاں موجود کسی نے بنالیا۔ ویڈیو بڑی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔

افسران کے ڈرائیورز کی آپس میں تکرار، ویڈیو وائرل

جس وقت یہ تکرار ہوئی تھی اسوقت ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے ۔

اطلاع کے مطابق سی ڈی پی او کی گاڑی کے ڈرائیور اور ضلع ایجوکیشن افسر کی گاڑی کے ڈرائیور کلکٹریٹ میں دوپہر کو آپس میں بھڑ گئے ۔

معاملہ اعلی حکام تک پہنچ چکا ہے۔ دونوں پر کاروائی کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details