اردو

urdu

ETV Bharat / state

چمکی بخار: بیداری مہم دوبارہ شروع کرنے کا اہم فیصلہ - لاک ڈاؤن کے درمیان ضلع میں لگاتار چمکی بخار

لاک ڈاؤن کے درمیان ضلع میں لگاتار چمکی بخار کی خبر آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے درمیان 'بند بیداری مہم' کو دوبارہ شروع کرنے سمیت متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔

چمکی بخار: بیداری مہم دوبارہ شروع کرنے کا اہم فیصلہ
چمکی بخار: بیداری مہم دوبارہ شروع کرنے کا اہم فیصلہ

By

Published : Apr 6, 2020, 1:43 PM IST

ریاست بہار کے مظفر پور میں چمکی بخار کے خاتمے کے لئے ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے بیداری مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے ضلع سطح سے لے کر پنچایت سطح تک کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ایک گاؤں کو اپنائیں۔

لاک ڈاؤن کے درمیان ضلع میں لگاتار چمکی بخار کی خبر آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے درمیان 'بند بیداری مہم' کو دوبارہ شروع کرنے سمیت متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔

اس معاملے پر ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے کہا کہ 'گزشتہ برس تیز بخار کی وجہ سے ضلع میں بہت ہنگامہ برپا ہوا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ضلع انتظامیہ نے ضلعی سطح سے لے کر پنچایت سطح تک کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بخار سے متاثرہ اور شناخت شدہ گاوں کو اپنائیں۔ گاؤں کو اپنانے کے بعد تمام عہدیداروں کی ذمہ داری طے کردی گئی ہے۔ عہدیدار گاؤں کی دیکھ بھال اور بخار کے خاتمے کے لئے جاری پروگرام کی نگرانی کے لئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ چمکی بخار کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ نے 2017 میں ہی ضلع میں متاثرہ گاؤں کا ڈیٹا نکالا تھا۔ اس دوران کل 354 گاؤں کی نشاندہی کر ریڈ الرٹ کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔ ان ہی متاثرہ گاؤں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے بہت سے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details