گیا:ریاست بہار کے مگدھ کمشنری میں واقع اورنگ آباد ضلع کے اوبرا بلاک کے بی ڈی او محمد یونس کا اچانک لاپتہ ہونا اور پھر تین دنوں میں واپس آنا ایک معمہ ہوگیا ہے ، محمد یونس ضلع گیا کے امام بلاک کے رانی گنج کے رہنے والے ہیں اور وہ فلحال اوبرا بلاک میں بی ڈی او ' بلاک ترقیاتی ' افسر کے عہدے پر بحال ہیں۔ اطلاع کے مطابق بی ڈی او محمد یونس بدھ کو اپنے دفتر سے نکل کر اسٹیشن گئے تھے اور پھر وہاں سے انکا کوئی سراغ نہیں ملا ، گھر والوں نے ان سے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا جسکے بعد گھر کے افراد نے اسکی اطلاع اوبرا تھانہ کو دی ،
پولیس کو بھی بی ڈی او محمد یونس کے تعلق سے کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا تاہم اسی دوران آج وہ اچانک اپنے گھر پہنچے۔اورنگ آباد کے ڈی ایس پی نے اس حوالہ سے بتایا کہ بی ڈی او محمد یونس رات میں اپنے سرکاری کوارٹر پر پہنچ چکے ہیں ، وہ خود پہنچے ہیں اور پولیس کو جب اسکی اطلاع ملی تو تصدیق کے لیے پولس موقع پر پہنچی ، محمد یونس کی اہلیہ سے فون پر بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایاکہ محمد یونس واپس آچکے ہیں ،