اردو

urdu

ورچوئل ریلی کی پِچ پر سیاسی بلے بازی

By

Published : Sep 15, 2020, 11:11 AM IST

پارٹیاں ورچوئل ریلی براہ راست دیکھنے والے لوگوں کا حساب رکھتی ہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسے پہلے دور میں جلسوں کے اختتام کے بعد رہنما بھیڑ کے تخمینے کا اعدادوشمار بتا کر اس تقریب کی کامیابی کا دعویٰ کرتے تھے۔

ورچوئل ریلی کی پِچ پر سیاسی بلے بازی
ورچوئل ریلی کی پِچ پر سیاسی بلے بازی

کورونا سے پہلے انتخابی ریلیاں ہوتی تھیں تو ہجوم کا اندازہ لگا کر تقریب کی کامیابی کا دعویٰ کیا جاتا تھا۔

وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ورچوئل ریلی کو براہ راست دیکھنے والوں کی تعداد بتا کر سیاسی جماعتیں اس تقریب کی کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

جس رہنما کی ریلی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس کی مقبولیت اتنی زیادہ مانی جاتی ہے۔

پارٹیاں ورچوئل ریلی براہ راست دیکھنے والے لوگوں کا حساب رکھتی ہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسے پہلے دور میں جلسوں کے اختتام کے بعد رہنما بھیڑ کے تخمینے کا اعدادوشمار بتا کر اس تقریب کی کامیابی کا دعویٰ کرتے تھے۔

نتیش کی ریلی کو صرف 12.82 لاکھ لوگوں نے دیکھا

مثال کے طور پر 7 ستمبر کو جب جے ڈی یو کی جانب سے وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک ورچوئل ریلی کی تھی، پارٹی نے دعوی کیا تھا کہ اس ریلی کو ملک بھر میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ پارٹی نے اس کی ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

اگرچہ نتیش کی ریلی کو بہار میں صرف 12.82 لاکھ افراد نے دیکھا تھا، لیکن دیگر ریاستوں کے لوگوں کو ملا کر پارٹی نے 44 لاکھ کا اعداد و شمار بتایا تھا۔

شاہ کی ریلی کو 12 لاکھ اسکرینز پر دیکھا گیا

اسی طرح 7 جون کو جب وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں ایک ورچوئل ریلی کی تھی، تب بی جے پی نے 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے دیکھنے کا دعوی کیا تھا۔ تاہم بہار میں ورچوئل ریلی کو 1.2 لاکھ اسکرینز پر دیکھا گیا تھا۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر کو عوام تک پہنچانے کے لئے 243 اسمبلی نشستوں پر 72 ہزار بوتھس پر ایل ای ڈی لگائے گئے تھے۔

ورچوئل ریلی زیادہ شفاف: بی جے پی

بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ 'بی جے پی ورچوئل ریلیوں کے انعقاد میں سب سے آگے ہے۔ یہ ریلی کورونا کے خطرے کے درمیان محفوظ ہیں۔ پہلے لوگ بھیڑ کا اندازہ لگاتے تھے۔ لوگ کم بھیڑ کو زیادہ بتاتے تھے لیکن ورچوئل ریلی کہیں زیادہ شفاف ہیں، جہاں ہر شخص جو براہ راست دیکھتا ہے اس کا ڈیٹا مل جاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کتنے لوگوں نے براہ راست دیکھا، یہ ورچوئل ریلیوں کے ہجوم کا پیمانہ ہے۔'

آر جے ڈی ورچوئل ریلی پر یقین نہیں رکھتا

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی وجے پرکاش کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی جمہوریت کا گلا گھونٹنے والی پارٹی ہے، لہذا وہ ورچوئل ریلیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں لیکن آر جے ڈی قائدین لالو پرساد اور تیجسوی یادو ورچوئل پر نہیں بلکہ ایکچوئل پر یقین رکھتے ہیں۔

بہار میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد

ٹرائی کے مطابق 'بہار کے 54 فیصد رقبے میں موبائل نیٹ ورک ہے جبکہ قومی سطح پر یہ 86.15 فیصد ہے۔

وہیں 27 سے 30 فیصد بہاریوں کے پاس اسمارٹ موبائل فون دستیاب ہیں۔

بہار میں 100 میں سے 32 افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ قومی اوسط 100 میں سے 54 افراد کا ہے۔

وہیں بہار کے دیہی علاقوں میں 100 میں سے 22 افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق 'بہار میں 61 فیصد خواتین اور 36 فیصد مرد سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details