ریاست بہار میں کرونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے. تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اب 529 ہوگئی ہے. جبکہ ریاست میں اب تک کورونا سے چار افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔وہیں 129 مریض صحت یاب ہو کر گھر واپس بھی جا چکے ہیں.
اس تعلق سے ریاست میں ضلعی سطح پر کرونا مثبت معاملوں کے تفصیلات محکمہ صحت نے آج جاری کیا ہے.
مونگیر میں اب تک 102 معاملے سامنے آئے ہیں. جن میں 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں .وہیں 76 مریضوں کا علاج چل رہا ہے. جبکہ اب تک 1 مریض ہلاک ہوا ہے.
دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 44 کرونا مثبت مریض ملے ہیں. ان میں 13 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں. 31 مریضوں کا علاج چل رہا ہے.
بکسر میں 56 مریض ملے ہیں.وہیں 11 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 45 مریضوں کا علاج چل رہا ہے.
نالندہ میں 36 کرو نا مثبت مریض ملے ہیں. جن میں 29 صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور 7 کا علاج چل رہا ہے.
روہتاس میں اب تک 52 مریض ملے ہیں .جن میں 1 صحت یاب ہوچکا ہے. 51 کا علاج ابھی چل رہا ہے.
سیوان میں 32 کورونا کے مثبت مریض ملے ہیں. 25 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں .جبکہ 07 مریضوں کا علاج ابھی چل رہا ہے.
کیمور میں 30 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں. یہ سب ابھی زیر علاج ہیں.
گوپال گنج میں 18 کورونا مثبت مریض ملے ہیں. جن میں سے 3 صحت یاب ہوچکے ہیں .جبکہ 15 کا علاج اب بھی چل رہا ہے.
بیگوسرائے میں 13 مثبت مریض ملے ہیں. جن میں سے 5 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 8 کا علاج ابھی جاری ہے .
کٹیہار میں 5 مثبت مریض پائے گئے ہیں سبھی زیرعلاج ہیں۔بھوجپور میں 18 کورونا کے مریض ملے ہیں. ان میں سے 1 صحت یاب ہوا باقی 17 کا علاج چل رہا ہے.
اورنگ آباد میں 13 مثبت مریض ملے ہیں. ان سب کا ابھی علاج چل رہا ہے.
سیتامڑھی میں 8 مثبت مریض ملے ہیں . 1 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکا ہے. جبکہ 6 زیرعلاج ہیں۔ وہیں 1 مریض کے موت کی خبر ہے .