ریاسست بہار کے ضلع سیوان میں ایک بچے کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اب ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 529 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایاکہ ضلع سیوان کے بسنت پور میں ساڑھے تین برس کے ایک بچے کے کوروناوائرس کے انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ بچہ قبل میں متاثر مریض کے رابطے میں آنے سے پازیٹیو ہوا ہے، تاہم اس کے بارے میں دیگر معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
سیوان میں ایک بچے کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اب ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 529 ہوگئی ہے مسٹر کمار نے بتایا کہ بہار میں ا ب تک کل 32 اضلاع کوروناوائرس کے انفیکشن کی زدمیں آچکے ہیں، ان میں سے 102 مریضوں کے ساتھ ضلع مونگیر ریاست کا سب سے بڑا کوروناوائرس انفیکشن کا ہاٹ سپاٹ ہے۔
واضح رہے کہ ان متاثرین میں سے 22 صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ ایک مریض کی موت ہوچکی ہے، وہیں پٹنہ میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد 44 ہے، جن میں سے 13 ٹھیک ہوگئے ہیں۔
نالندہ میں 36 متاثرین میں سے 29 اور گیا میں چھ میں سے پانچ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔