ریاست بہار اسمبلی سرمائی سیشن کے تیسرے دن آج این آر سی کو واپس لینے اور بہار میں اسے نافذ نہ کیے جانے سے متعلق تجویز ایوان میں پاس کیے جانے کے مطالبے پر اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی)،کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی، لینن وادی (سی پی آئی ایم ایل) اراکین کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کاروائی لنچ تک کی لیے ملتوی کر دی گئی۔
این آر سی: اپوزیشن کے ہنگامہ سے اسمبلی کی کارروائی ملتوی - بہار اسمبلی سرمائی سیشن
ایوان کی کارروائی شروع ہو تے ہی آرجے ڈی، کانگریس اور سی پی آئی ایم ایل کے اراکین این آر سی واپس لینے اور بہار میں اسے نافذ نہیں کیے جانے سے متعلق تجویز ایوان میں پاس کیے جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔
این آر سی: اپوزیشن کے ہنگامہ سے اسمبلی کی کارروائی ملتوی
اس پر اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کہاکہ ابھی وقفہ سوالات ہے اس لیے ایوان میں اس معاملے کو اٹھانا مناسب نہیں ہے۔ یہ سنتے ہی آر جے ڈی،کانگریس اور سی پی آئی ایم ایل کے اراکین ایوان کے درمیان میں آگئے اور اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کرنے لگے۔