جیتن رام مانجھی نے گیا میں اپنے بیان میں کہا کہ 'جن کے پاس زمین و جائیداد نہیں ہے۔جو خاندان صدیوں سے جھوپڑیوں اور کرائے کے مکان میں رہتے آرہے ہوں، ان کی شہریت کی شناخت کیسے کی جائے گی، جبکہ ان کے آباء واجداد صدیوں سے بھارتی ہیں'۔
'این آر سی، آر ایس ایس کی سازش' - nrc is conspiracy of rss
ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ 'این آر سی دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ پورے ملک میں این آر سی نافذ کیے جانے کی مخالفت کرےگی'۔
جیتن رام مانجھی نے کہا کہ 'این آرسی کے نام پر مرکزی حکومت ذات اور مذہب کو بنیاد بناکر ملک کی بڑی آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ کیونکہ یہ آبادی ان کا ووٹ بینک نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ایک خاص مذہب اور درج فہرست ذات کے لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ اسکی مخالفت ہر شہر اور ریاست میں ہونی چاہے'۔
جیتن رام مانجھی نے این آرسی کے خلاف حزب اختلاف کو متحد ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔