اردو

urdu

ETV Bharat / state

QR Code Will Monitoring Gaya Police کیو آر کوڈ سے پولیس جوانوں کی ہوگی نگرانی

گیا پولیس کو فیلڈ میں اپنی موجودگی کیوآر کوڈ سے درج کرانی ہوگی۔ اس کی شروعات بودھ گیا سے ہوئی ہے اور اس کے لئے 46مقامات پر کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں۔ QR Code Will Monitoring Gaya Police

کیوآر کوڈ سے پولیس جوانوں کی ہوگی نگرانی
کیوآر کوڈ سے پولیس جوانوں کی ہوگی نگرانی

By

Published : Jan 27, 2023, 2:49 PM IST

کیو آر کوڈ سے پولیس جوانوں کی ہوگی نگرانی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران کوتاہی کافی مہنگا پڑ سکتا ہے ۔کیونکہ اب انہیں اپنی ڈیوٹی کی حاضری کیو آر کوڈ سے درج کرانی ہے

کیو آر کورڈ اسکین کرتے ہی پوری تفصیلات پولیس کے اعلی افسران تک پہنچ جائے گی۔کیو آر کوڈ نظام کا پہلی مرتبہ بہار کے بودھ گیا میں آج سے آغاز ہوا ہے ۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ بودھ گیا شہر میں نئے نظام کے تحت کیو آر کوڈ پر مبنی ای-بیٹ سسٹم کو اپنایا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت، بودھ گیا تھانہ اور اس کے علاقے کی گشتی ٹیم ، بھیڑبھاڑ سمیت ہوٹل، بینکوں صرافہ مارکیٹ اورحساس مقامات پر کوڈ کا اسکین کر کے پولیس جوان اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جلد ہی گیا ضلع کے سبھی تھانوں کے انچارج بھی قیوآرکوڈ کے ذریعہ اپنی موجودگی درج کرائیں گے اور ان کی اسکیننگ کی کڑی نگرانی پولیس کے اعلی افسران کریں گےساتھ ہی اسکا ڈیٹا کو محفوظ رکھا جائے گا تاکہ کبھی بھی پولیس جوانوں کی مستعدی کا جائزہ لیا جاسکے۔پچھلے سسٹم کے مطابق بیٹ ڈائری کے ذریعہ اپنی سرگرمیوں کو دستی طور پر ریکارڈ کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Bodh Mahotsav 2023 سہ روزہ بودھ مہوتسو کا ستائیس جنوری سے ہوگا آغاز

ایس ایس پی نے کہا کہ پچھلے نظام میں عام طور پر تبدیلی گنجائش ہوتی تھی کیونکہ سابقہ نظام کی مانیٹرنگ مینوئل بنیادوں پر تھی۔نئے نظام میں وقت،فاصلے اور تصاویر کے ذریعہ کڑی نگرانی ہوگی۔یہ ایک تجربہ ہے۔اس کے کامیاب ہونے پر ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی اس نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details