اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں پنچایت انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری - ریاستی الیکشن کمیشن

بہار میں پنچایت انتخاب 2021 کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔

بہار میں پنچایت انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری
بہار میں پنچایت انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری

By

Published : Aug 24, 2021, 10:49 PM IST

ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر دیپک پرساد نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی کہ آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور خوف سے پاک ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام کارگر تدابیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے توسط سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دیپک پرساد نے کہا کہ انتخاب سے متعلق ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں 534 بلاک اور 8072 پنچایت ہیں۔ اسی طرح 6.38 کروڑ ووٹر ہیں جن میں 3.35 کروڑ مرد اور 3.03 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کل 8072 مکھیا ، گرام پنچایت رکن کے 113307 ، پنچایت سمیتی کے رکن 11104 ، ضلع پریشد رکن کے 1160 ، گرام کچہری سرپنچ کے 8072 اور پنچ کے 113307 عہدوں کیلئے انتخاب ہوںگے ۔ کل دو لاکھ 55 ہزار 22 عہدوںکیلئے ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کے رہنما ذات پر مبنی مردم شماری پر مودی سے ملاقات کے بعد پُرامید

کمشنر نے کہاکہ پنچایت انتخاب میں چھ عہدوں کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔ ان میں سے 4عہدوں کیلئے ای وی ایم سے وہیں دو عہدوں کیلئے بیلٹ پیپر سے انتخاب ہوںگے ۔ انتخاب میں 2.56 لاکھ ای وی ایم کی ضرورت تھی ، جس کے عوض میں دو لاکھ 51 ہزار ای وی ایم حاصل ہوسکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details