اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اساتذہ کی بحالی پر نہیں، صرف اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے' - بہار میں اساتذہ کی بحالی

ریاست بہار میں 94 ہزار اساتذہ کی بحالی کا راستہ صاف ہو گیا ہے. اس تعلق سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے صرف 4 ستمبر تک اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے. ناکہ بحالی کی کارروائی پر۔ اساتذہ کے بحالی کی کارروائی جاری رہے گی امیدوار 14 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں.

اساتذہ کی بحالی پر نہیں، صرف اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے- محکمہ تعلیم
اساتذہ کی بحالی پر نہیں، صرف اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے- محکمہ تعلیم

By

Published : Jul 2, 2020, 6:40 PM IST

محکمہ تعلیم نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صرف 4 ستمبر تک اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے. عدالت نے بحالی پر روک نہیں لگائی ہے. اس تعلق سے مغالطہ نہیں ہونا چاہیے. امید وار کسی الجھن کے شکار نا ہوں. اساتذہ کے بحالی کی کارروائی جاری رہے گی۔ امیدوار 14 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت بحالی کی کارروائی مقررہ وقت پر پورا کرے گی.


خیال رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ میں نیرج کمار کے ذریعہ دائر ریٹ عرضی پر جسٹس انیل کمار اپادھیا نے اساتذہ بحالی معاملے پر سماعت کی تھی. اس کے بعد سے یہ کہا جا رہا تھا کہ عدالت نے بحالی پر روک لگا دی ہے. لیکن آج محکمہ تعلیم نے اس معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صرف 4 ستمبر تک اپوانٹمنٹ لیٹر جاری کرنے پر روک لگائی ہے نا کہ بحالی پر.

ABOUT THE AUTHOR

...view details