اردو

urdu

بہار میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب عام زندگی متاثر

By

Published : Oct 26, 2021, 3:05 PM IST

پٹنہ میں ہورہی بارش سے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں. سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت کم دکھائی دے رہی ہے، ٹھیلوں پر روزمرہ سامان فروخت کرنے والے بھی کم نظر آئیں. جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.



پٹنہ: کیرالہ میں دوبارہ لوٹے مانسون نے جہاں زبردست بارش نے ایک بار پھر تباہی برپا کررکھی ہے وہیں اس کا اثر بہار میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے. بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت اکثر اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے موسم کا مزاج اچانک سے بگڑ گیا ہے. لگاتار ہورہی بارش سے جہاں ایک طرف ندیوں میں طغیانی ہے وہیں نشیبی علاقوں میں ایک بار پھر سے پانی بھرگیا ہے جس سے لوگ اونچے مقام کی طرف کوچ کررہے ہیں. مسلسل ہورہی بارش سے بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال نظر آرہی ہے.

پٹنہ میں ہورہی بارش سے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں. سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت کم دکھائی دے رہی ہے، ٹھیلوں پر روزمرہ سامان فروخت کرنے والے بھی کم نظر آئیں. جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.
پٹنہ میں ہورہی بارش سے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں. سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت کم دکھائی دے رہی ہے، ٹھیلوں پر روزمرہ سامان فروخت کرنے والے بھی کم نظر آئیں. جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے. آسمان میں کالے بادل کے ساتھ تیز ہوا نے لوگوں میں ٹھنڈ کا احساس پیدا کردیا ہے. سڑکوں پر چلنے والے کئی لوگ گرم کپڑے پہنتے ہوئے نظر آئے.

ادھر محکمۂ موسمیات کے مطابق کیرالا میں آئے مانسون کا اثر بہار و بنگال کی کھاڑیوں میں زبردست دیکھنے کو مل رہا ہے. قیاس ہے کہ اس طرح کا موسم دو سے تین دن اور بہار میں رہے گا. جب کہ بہار کے پورنیہ ،کٹیہار ،کشن گنج ، ارریہ، بھاگلپور، بیگو سرائے، پٹنہ، سمستی پور، دربھنگہ، مظفر پور اور سیتامڑھی وغیرہ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details