اردو

urdu

ETV Bharat / state

Non-teaching Staff Protest in Gaya: گیا میں کالج کے غیر تدریسی ملازمین کا انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران احتجاج - گیا میں غیر تدریسی ملازمین کا احتجاج

گیا میں آج سرکاری کالجز کے غیر تدریسی ملازمین Non-teaching Staff نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان Intermediate Examination in Gaya کو متاثر کر نے کی کوشش کی ہے۔ ملازمین کالج کے صدر دروازہ کو بند کر کے احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے طلبا کالج میں داخل نہیں ہو پا رہے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد مقامی پولیس نے افسران کی ہدایت پر سبھی ٹیچرز کو حراست میں لے لیا۔ ملازمین اپنے 13 نکاتی مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کررہے تھے۔ Non-teaching Staff Protest in Gaya

Non-teaching Staff Protest in Gaya: گیا میں کالج کے غیر تدریسی ملازمین کا انٹر امتحان کے دوران احتجاج
Non-teaching Staff Protest in Gaya: گیا میں کالج کے غیر تدریسی ملازمین کا انٹر امتحان کے دوران احتجاج

By

Published : Feb 3, 2022, 4:46 PM IST

گیا: بہار اسٹیٹ یونیورسٹی اور کالج کرمچاری سنگھ Bihar State University and College Karamchari Sangh کے بینر تلے غیر تدریسی ملازمین احتجاج کر رہے تھے۔ ملازمین اپنے 13 نکاتی مطالبات منوانے کے لیے آج صبح سے ہی ہنگامہ کر رہے تھے۔ انوگرہ میموریل کالج کا صدر دروازہ بند ہونے کی وجہ سے احتجاج کے دوران کالج کے باہر کافی بھیڑ جمع ہو گئی اور علی گنج ٹکاری روڈ پر جام کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا۔ طلبہ بھی داخل ہونے کے لیے بے چین نظر آئے۔

Non-teaching Staff Protest in Gaya: گیا میں کالج کے غیر تدریسی ملازمین کا انٹر امتحان کے دوران احتجاج

حالانکہ صدر ایس ڈی او کی ہدایت پر رامپور تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو سمجھایا اور انہیں حراست میں لے لیا، جس کے بعد طلبا امتحان ہال میں داخل ہوئے۔ انوگرہ میموریل کالج میں پندرہ منٹ تاخیر سے امتحان شروع ہونے کی اطلاع ہے۔

وہیں اس تعلق سے غیر تدریسی ملازمین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔ چوبیس ماہ سے یونیورسٹی نے تنخواہ ادا نہیں کی۔ مگدھ یونیورسٹی میں کرپشن، وہاں کے ملازمین کرتے ہیں لیکن تنخواہ یونیورسٹی اور کالج کے ملازمین کی روکی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ کوئی اعلی افسر وہاں موجود نہیں ہے، جس سے شکایت کی جائے۔ Non-teaching Staff Protest in Gaya

انہوں نے کہا کہ طلباء کو امتحان دینے سے روکنے میں ملازمین کو بھی اچھا نہیں لگتا ہے تاہم مجبوری اور اپنے مطالبات کے لیے ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ آج امتحان ہے، ہمیں امیدواروں سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن حکومت ہمارے مطالبات بھی پورے نہیں کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صدر ایس ڈی او اندرویر کمار نے کہا کہ کچھ سینٹر پر امتحان Intermediate Examination میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم بات کر کے لوگوں کو پر سکون کردیا گیا۔ بعد ازاں امتحان شروع ہوا اور اس بات کی بھی سینٹر مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دوبارہ کوئی امتحان کو متاثر کرنے نہیں پہنچے اس کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ امتحان: بس ڈرائیور کا بیٹا بہار کا ٹاپر بنا

واضح رہے کہ آج ضلع گیا میں انٹرمیڈیٹ 2022 کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔ انوگرہ میموریل کالج، گیا کالج، جگجیون کالج سمیت کئی کالجز کے غیر تدریسی ملازمین ہڑتال پر ہیں، حالانکہ یہ ملازمین امتحان ڈیوٹی پر مامور نہیں کیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے احتجاج کرنے کی پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔ گیا کے 65 سینٹر پر 68،396 طلبہ و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ Non-teaching Staff Protest in Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details