ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی ندی پل پر مقامی پولیس اسٹیشن کی جانب سے کیمور اور روہتاس کی سرحد کو سیل کردیا گیا ہے لیکن کوئی بھی شخص اس سرحد کو بلا روک ٹوک عبور کرسکتا ہے۔
بارڈر سیل کے نام پر یہاں کے مقامی پولیس اسٹیشن نے سرحد پر صرف ایک بڑا درخت رکھ دیا ہے جبکہ سرحد پر ایک بھی پولیس اہلکار کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ سیل محض ایک دکھاوا ہے۔
بارڈر سیل کرنے کے نام پر انتظامیہ کا مذاق مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'پولیس کبھی کبھی ادھر معائنہ کرنے کے لیے آتی ہے۔ سرحد پر کسی کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ پیدل ہی آسانی سے اس سرحد کو پار کر جاتے ہیں اور یہاں انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہیں۔
واضح ر ہے کہ یہ حصہ روہتاس اور کیمور کو جوڑنے کا کام کرتیا ہے اس کے علاوہ یہ ایک نکسل متاثرہ علاقہ ہے۔ اس لحاظ سے اس سرحد پر پولیس انتظامیہ کا ہونا نہایت ضروری ہوجاتا ہے۔
درخت تو ڈال کر گاڑیوں کے آمد رفت تو ضرور بند کردی گئی ہے لیکن پیدل یا سائیکل سواروں کا آنا جانا یہاں لگا ہوا ہے۔