اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: جلوس محمدیﷺ اس سال بھی نہیں نکالا جائے گا - گیا جلوس کمیٹی

گیا میں جلوس محمدی ﷺ رواں برس بھی نہیں نکالا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس میں صرف پچیس تا تیس افراد کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی، وہیں جلوس کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

گیا: جلوس محمدیﷺ اس سال بھی نہیں نکالا جائے گا
گیا: جلوس محمدیﷺ اس سال بھی نہیں نکالا جائے گا

By

Published : Oct 18, 2021, 7:58 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں جلوس محمدی ﷺ رواں برس بھی نہیں نکالا جائے گا۔ برسوں کی روایت کو کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے منسوخ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ حسب روایت سیرت رسول اکرم ﷺ اور میلاد النبی کی مجلس منعقد کی جائے گی۔

گیا: جلوس محمدیﷺ اس سال بھی نہیں نکالا جائے گا

مسلم محلوں میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد ہورہا ہے. انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت ہے تاہم اس میں صرف پچیس سے تیس افراد کے شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

گیا کی مرکزی جلوس کمیٹی کے صدر کامریڈ نہال احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ جلوس کا اہتمام نہیں ہونا تکلیف دہ ہے تاہم خطرناک وبا کی وجہ سے کمیٹی نے علماء کرام ائمہ مساجد اور معاشرہ کے معزز حضرات کے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حالات بہتر رہیں تو اسی شان وشوکت کے ساتھ آئندہ برس جلوس محمدی کا اہتمام ہوگا۔

نہال احمد نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے چند افراد پر مشتمل جلوس نکالنے کی اجازت تھی جو ممکن نہیں ہے۔ کیوں کہ جلوس لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں یہ ممکن نہیں ہے کہ پچیس سے تیس افراد ہی شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصورواروں کو عمر قید

اس سلسلے میں مولانا ادریس القادری نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کو گھر میں ہی مجلس منعقد کریں اور کثرت سے قرآن کی تلاوت، ذکر و اذکار کریں، غریب و نادار بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھانے کا سلسلہ شروع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details