گیا: ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 20 اکتوبر کو ہونا ہے اس کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کا سلسلہ 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔ امیدواروں کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم گیا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو لیکر انتظامیہ کی جانب سے تیاری ادھوری نظر آرہی ہے، 16 ستمبر سے نامزدگی کا پرچہ داخل ہونا شروع ہوگا تاہم ابھی تک امیدواروں کو ووٹرلسٹ دستیاب نہیں کرائی گئی ہے کیونکہ وٹر لسٹ کی بغیر سٹیفائڈ کاپی کے کوئی امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کرسکتا ہے، ساتھ ہی این آر ' ناظر رسید ' بھی کٹنا شروع نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے امیدواروں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ Gaya Local Body Election
Gaya Local Body Election گیا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتظامیہ کی کوئی تیاری نہیں - گیا کی سیاست
گیا میونسپل کارپوریشن الیکشن سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل نہیں ہوئی ہے، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کارروائی کو صرف ایک دن باقی ہیں تاہم ابھی ناظر رسید کٹنی شروع نہیں ہوئی ہے جوکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔ Gaya Local Body Election
ڈی ڈی سی کے دفتر میں بدھ کو بھی امیدوار چکر کاٹتے رہے، اس سلسلے میں ایک امیدوار اسعد پرویز نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے تاہم اس سے پہلے کی کاروائی شروع نہیں ہوئی ہے ، متعلقہ افسران کی جانب سے صرف جلد ہی کام شروع کرنے کی بات کہی جاتی ہے لیکن کاغذاتی کام شروع نہیں ہوئے ہیں ایک دن باقی ہے اور این آر بھی نہیں کٹا ہے اب امیدوار پرچہ داخل کرنے کی تیاری مکمل نہیں کرپارہاہے کیونکہ اسی این آررسید کے مطابق حلف نامہ تیار ہوگا۔ جبکہ اس سلسلے میں نمائندہ نے ریٹرننگ آفیسر ' آر او' سے رابطہ کیا تو وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے جب فون پر بات کرنے کی کوشش کی تو انکا نمبر فاروڈ تھا جسکی وجہ سے ان سے پورے معاملے پر بات نہیں ہوسکی ۔ No Preparation of the Administration Regarding Local body Elections in Gaya
یہ بھی پڑھیں:JDU Minority Cell Meeting In Gaya جے ڈی یو اقلیتی سیل کو مزید وسیع کرنے میں مصروف