جے ڈی یو کے ترجمان رنجن پرساد نے آج یہاں کہا کہ 'خوشحالی، وقار اور مضبوط بہار ماڈل کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ تعلیم صحت، انفر ااسٹرکچر، خواتین اور کمزور طبقات کی بہتری، زراعت اور جی ایس پی ڈی میں مسلسل دو ہندسوں میں اضافہ اور دیگر معیاروں کے توسط سے بہار نے گذشتہ چودہ سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر بہار کے باشندوں کو فخر ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست کی عوام نے پہلے بھی ذات پات کی سیاست کو خارج کیا ہے۔ ترقی کے معنی کو بہار کی عوام سمجھ چکی ہے۔ اس لئے عوام لالٹین کے زمانے میں کبھی بھی نہیں لوٹنا چاہے گی۔'