مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع خاتون صدر تارا شویتہ آریہ نے الزام لگایا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کے لوگ اپنے اپنے محلوں میں آرام فرما رہے ہیں جبکہ مہاجر مزدور میلوں پیدل چلتے ہوئے بھوکے مر رہے ہیں۔ وہ پوچھتی ہیں کہ کیا اسی دن کے لئے غریب مزدوروں نے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو چنا تھا؟
جو کام اویسی برادران کر رہے وہ کوئی نہیں کر رہا: ڈاکٹر شویتہ نتیش کمار کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اگر کوچادھامن رکن اسمبلی کسی کی مدد کر دیتے ہیں تو کوئی نیا کام نہیں کرتے ہیں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے، انہیں تو کرنا ہی چاہیے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر اخترالایمان کے ویڈیو جاری کرنے والی سیاست پر انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کم از کم ویڈیو جاری کر کے لوگوں کو بیدار تو کر رہے ہیں لیکن حکومت میں بیٹھے لوگ تو گھر سے باہر بھی نہیں نکل رہے ہیں۔ آپ موجودہ کشن گنج رکن پارلیمان سے کیوں نہیں پوچھتے، آخر وہ کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟
جو کام اویسی برادران کر رہے وہ کوئی نہیں کر رہا: ڈاکٹر شویتہ اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی کے ذریعے مہاجر مزدوروں کو مل رہی مدد کے تعلق سے تارا شویتہ آریہ نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہمارے صدر اسدالدین اویسی اور ان کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی کس طرح عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک میں اور بھی رکن اسمبلی، رکن پارلیمان ہیں لیکن جو کام وہ کر رہے ہیں دوسرا کوئی نہیں کر رہا ہے۔