اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نتیش حکومت بہار میں این آر سی و این پی آر نافذ نہیں ہونے دے گی' - وزیراعلیٰ نتیش کمار

بہار میں جے ڈی یو کے رکن اسمبلی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت این پی آر اور این آر سی کے موضوع تمام پارٹیوں کا یک روزہ خصوصی اجلاس کے لیے طلب کر سکتی ہے۔

جنتا دل یونائیٹیڈ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم
جنتا دل یونائیٹیڈ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم

By

Published : Jan 15, 2020, 6:55 PM IST

جنتا دل یونائیٹیڈ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم نے کہا کہ ریاستی حکومت بہار میں این آر سی کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہونے دے گی کیونکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واضح طور پر کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین چاہیں تو اس مدعے پر یک روزہ اجلاس طلب کرکے مذاکرہ کیا جاسکتا ہے۔

جنتا دل یونائیٹیڈ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم

مجاہد عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ بہار میں این آر سی نہیں ہونے دیں گے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نے کہا ہے کہ این پی آر کا آغاز ہونے میں ابھی چار مہینے کا وقت ہے اس پر بیٹھ کر ہم لوگ بات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details