اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں' - darbhanga

دربھنگہ ضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن نے کورونا وائرس کو لیکر لوگوں سے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

no need to be panic for coronavirus says dr tyagi rajan in darbhanga
کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

By

Published : Mar 6, 2020, 6:05 PM IST

کلکٹر دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن نے لوگوں سے کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونے کی اپیل کی ہے۔

کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ وائرس کے خطرے سے نپٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور اہلیت رکھتی ہے۔

تیاگ راجن نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کی تیاری کا معائنہ کیا گیا ہے۔

اس ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ڈائگنوسس کیٹ بھی ملا ہوا ہے، اگر کسی بھی سخص کو شک ہے تو وہ دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں جاکر اپنا جانچ کروا سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایسے مریضوں کو الگ رکھ کر بھی علاج کروایا جائے گا۔

ویسے محکمہ صحت کی طرف سے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، لوگ ہجوم والے علاقے سے بچنے کی کوشش کریں۔ ساف ستھرے طریقہ سے رہیں، ہاتھ صاف کر ہی کوئی کام انجام دیا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details