پٹنہ: بہار میں محکمہ تعلیم نے ایک بڑا حکم جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عہدیدار اور ملازمین جینز پینٹ اور ٹی شرٹ میں دفتر نہ آئیں۔ محکمہ تعلیم نے جینز، پینٹ اور ٹی شرٹ پہن کر دفتر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور محکمہ کے ملازمین اور عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف فارمل ڈریس میں ہی دفتر آئیں۔
محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سبودھ کمار چودھری نے جاری کیا ہے۔ یہ حکم نامہ جاری ہوتے ہی محکمہ تعلیم میں کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں تعینات افسران اور ملازمین دفتری کلچر کے خلاف غیر رسمی لباس میں دفتر آتے ہیں، جو کہ دفتری کلچر کے وقار کے خلاف ہے۔اس لیے اب محکمہ تعلیم، بہار، پٹنہ میں تعینات تمام افسران اور ملازمین کو وقار کے ساتھ رسمی لباس میں دفتر آنا ہوگا۔