گیا: ریاست بہار میں ضلع گیا کے نگر بلاک چندوتی میں 70 ہزار راشن کارڈ کی درخواستوں پر کاروائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو راشن کارڈ تاحال ملے نہیں ہیں، چونکہ راشن کارڈ انہی کے بنتے ہیں جو مالی طورپر کمزور ہیں،No Hearing No Ration Card In Gaya In Bihar
یومیہ مزدوری کرتے ہیں یا جنکا ذریعہ معاش کا کوئی سہارا نہیں ہے ایسے لوگوں کو بھی اگر وقت پر راشن کارڈ بنکر نہیں ملے تو پھر حکومت اور انتظامیہ کے سسٹم پر سوال کھڑا ہونا لازمی ہے۔
سوموار کو شہر گیا کی درجنوں خواتین مگدھ کمشنر میانک وروڑے کے دفتر پہنچیں اور اپنی شکایت درج کرائی ، سابق وارڈ کونسلر شیشو نے بتایاکہ نگر بلاک میں کام کاج انتہائی سست روی کا شکار ہے مارچ سے درخواست زیر سماعت نہیں ہوئیں ہے۔
آن لائن کے بعد درخواست بلاک ٹرانسفر ہوجاتی ہے اور پھر وہاں بلاک سطح سے جانچ ہوتی ہے اور بلاک ترقیاتی افسر ' بی ڈی او ' اس جانچ کی تصدیق کے بعد منظوری دیتے ہیں جس کے بعد وہ درخواست سب ڈیویزنل افسر ' ایس ڈی او ' کے لاگنگ میں آجاتی ہے اور آگے کاروائی کے بعد کارڈ بنکر درخواست گزاروں کو مل جاتے ہیں لیکن گزشتہ آٹھ ماہ سے تاحال درخواست کی جانچ تک نہیں ہوئی ہے۔