اردو

urdu

ETV Bharat / state

پان دکان پر بسکٹ، چپز فروخت کرنے پر پابندی

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پان کی دکانوں پر بسکٹز یا چپز وغیرہ فروخت کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ بھبھوا شہری علاقہ میں اس احکام کی وجہ سے دو سو سے زائد دکانیں متاثر ہوں گی۔

No consumer goods at Paan shops in bihar
پان دکان پر بسکٹ، چپز فروخت کرنے پر پابندی

By

Published : Jun 6, 2020, 4:52 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اب شہر کی تمام پان کی دکانوں پر بسکٹز اور چپز وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھبھوا نگرپریشد کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائنز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کی روشنی میں اب پان کی دکانوں پر ٹافی، بسکٹ، نمکین وغیرہ فروخت نہیں کر سکتے۔

بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

پان کی دکانوں پر مختلف اقسام کے تمباکو اشیا جیسے زردہ، پان مصالہ، سگریٹ، بیڑی، کھینی وغیرہ فروخت کئے جاتے ہیں جبکہ انہی دکانوں پر بچوں کے لیے ٹافی، چپز، بسکٹز وغیرہ جیسی اشیا کو بھی فروخت کے لیے رکھا جاتا ہے۔ بچے اور نوجوان جب ان دکانوں پر جاتے ہیں تو وہ تمباکو اشیا کی جانب بھی راغب ہوتے ہیں۔ اسی لیے حکومت نے پان کی دکانوں پر بسکٹز، ٹافی وغیرہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

نگرپریشد نے پان کی دکان کے لیے لائسنس کو لازمی قرار دیا ہے جبکہ میونسپل ایکٹ 2007 کی دفعہ 342 کے تحت تمباکو سے تیار اشیا کی تیاری اور فروخت کے لیے لائسنس ضروری ہوگا۔

اس سلسلے میں بھبھوا کے ایگزیکٹو آفیسر انوبھوتی شریواستو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گاٸیڈ لاٸنز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details