رتیش رائے پر لگا یہ تیسرا تحریک عدم اعتماد خارج کیا گیا ہے اور رتیش رائے مسلسل تیسری بار اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ایوان میں موجود تمام ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کرتے ہوئے ووٹنگ کی مخالفت کی، دلچسپ بات یہ ہوئی کہ تحریک عدم اعتماد لانے والے ارکان نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور مخالف مانے جانے والے گروپ نے بھی ووٹنگ کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو خارج کر دیا۔
ارریہ نگر پریشد کے چیئرمین پر لگا تحریک عدم اعتماد خارج تحریک عدم اعتماد جیسے ہی خارج ہوا وہاں موجود وارڈ کونسلروں نے چئیرمین کی کرسی بچانے والے رتیش رائے کو پھولوں کا ہار پہنا کر جشن منایا اور ایک دوسرے کا منھ مٹھا کیا۔وہیں مخالف گروپ کا کہنا تھا کہ چئیرمین نے اپنی کرسی محفوظ رکھنے کے لئے ہی اپنے حمایتیوں کی مدد سے تحریک عدم اعتماد لایا تھا، اس وجہ سے ووٹنگ کی نوبت بھی نہیں آئی۔
تحریک عدم اعتماد جیت درج کرنے والے چئیرمین رتیش رائے نے اپنی اس کامیابی کا سہرا تمام وارڈ کونسلر بالخصوص مسلم وارڈ کاؤنسلر کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے اسے میں قائم رکھوں گا۔ رتیش رائے نے مخالف گروپ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شہر میں ہو رہے ترقیاتی کاموں میں روکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بار بار مجھ پر تحریک عدم اعتماد لایا جاتا ہے اور ہر بار میری جیت ہوتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں اچھا کام کر رہا ہوں اور آگے بھی اسی طرح لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہوں گا.