اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: جلوس و تعزیہ کا پروگرام منسوخ

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی اس بار کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی اپیل پر محرم کے موقع پر کوئی جلوس، تعزیہ ملن یا مجلس جیسی کوئی رسم دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

no celebration this muharram due to coronavirus in darbhanga
محرم کے موقع پر جلوس و تعزیہ کا پروگرام منسوخ

By

Published : Aug 29, 2020, 6:11 PM IST

دربھنگہ ضلع محرم کمیٹی قلع گھاٹ میں واقع ضلع کمیٹی دربھنگہ جو سنہ 1936 سے قائم ہے۔ اس کے زیر اہتمام بھی کوئی پروگرام وغیرہ نہیں کرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ 84 سال میں یہ پہلا موقع ہے، جب کوئی رسم یا پروگرام اس کمیٹی کے زیر اہتمام بھی نہیں ہو رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دربھنگہ ضلع محرم کمیٹی قلع گھاٹ کے جنرل سیکریٹری رستم قریسی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ، 'یہاں 142 اکھاڑوں کو لائسینس ملے تھے، جو گزشتہ سال تک اپنے تعزیہ کے ساتھ آیا کرتے تھے، لیکن اس بار ان اکھاڑے والوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے محرم نہیں منانے کا فیصلہ کیا اور صرف عقیدت کے ساتھ پر امن ماحول میں روزہ اور فاتحہ وغیرہ کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔'

محرم کے موقع پر جلوس و تعزیہ کا پروگرام منسوخ

مزید پڑھیں:

میرٹھ: مرثیہ و منقبت کی روایت آج بھی زندہ و تابندہ

محرم کے موقع پر کوئی جلوس، تعزیہ ملن یا مجلس جیسی کوئی رسم نہیں ہونے پر عقیدت مندوں میں مایوسی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details