اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Govt Swearing: نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

بہار میں جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے بی جے پی سے ناطہ توڑ کر آر جے ڈی سے اتحاد کر کے آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ تیجسوی یادو نے بھی حلف لیا ہے۔ وہ نتیش کمار کی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ Nitish, Tejashwi take oath as CM, deputy CM

حلف برداری
حلف برداری

By

Published : Aug 10, 2022, 2:23 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 3:21 PM IST

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر فاگو چوہان نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں نتیش کمار کو ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے ساتھ نتیش آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور تیجسوی کو دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی نئی حکومت میں وزراء کونسل کی توسیع جلد کی جائے گی۔

حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، تیجسوی کی اہلیہ رچل راج شری یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تاہم، لالو پرساد یادو خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ Nitish, Tejashwi take oath as CM, deputy CM

یواین آئی۔

Last Updated : Aug 10, 2022, 3:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details