اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Political Crisis: نتیش۔تیجسوی حکومت کی حمایت نہیں کرے گی ایم آئی ایم، اخترالایمان

اخترالایمان نے کہا کہ اگر تیجسوی یادو نتیش کمار کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں وہ سب وعدے پورے کرنے ہوں گے جس کا مطالبہ وہ اب تک نتیش حکومت سے کرتے آئے ہیں، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ MIM will not support Nitish-Tejashwi government

ایم آئی ایم
ایم آئی ایم

By

Published : Aug 9, 2022, 4:41 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 11:42 AM IST

پٹنہ:بہار میں نتیش۔تیجسوی کی قیادت میں حکومت بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے جے ڈی یو نے صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ اس کا بی جے پی سے اتحاد ختم ہو چکا ہے، ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوگی اور نہ حمایت دے گی کیونکہ آر جے ڈی نے اخلاقی طور پر وہ کردار ادا نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا۔ MIM will not support Nitish Tejashwi government


اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر گفتگو میں کہا کہ جس آر جے ڈی نے ہمارے چار اراکین اسمبلی کو اپنی پارٹی میں لے کر مسلم قیادت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کا مجلس کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی، ہر چند کہ انہیں ہماری ضرورت نہیں ہے، تعداد کے لحاظ سے انہیں اکثریت حاصل ہے مگر ہم اپنے اصول سے کنارہ کش نہیں ہو سکتے۔

ایم آئی ایم


مزید پڑھیں:Bihar Political Crisis: بہار میں مہاراشٹر پارٹ ٹو کھیل سے قبل نتیش نے آج بلایا اجلاس


اخترالایمان نے کہا کہ اگر تیجسوی یادو نتیش کمار کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں وہ سب وعدے پورے کرنے ہوں گے جو اب تک نتیش حکومت سے کرتے آئے ہیں، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، سیمانچل کی ترقی کے لئے سیمانچل آیوگ بنا کر خصوصی پیکیج دیں گے، عوام انتظار کرے گی کہ اگر تیجسوی یادو حکومت میں شامل ہوتے ہیں تو یہ سب وعدے کب پورے ہوں گے۔

وہیں ریاست اتر پردیش سے ایم آئی ایم کے ترجمان پارٹی کے ترجمان محمد فرحان نے کہا ہے کہ نتیش کمار سیاسی ٹھگ ہیں۔ وہ جب چاہیں اپنا رخ بدل لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نتیش کمار، آر جے ڈی، کانگریس اور بی جے پی ایک جیسے ہیں۔

Last Updated : Aug 10, 2022, 11:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details