پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج فضائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پہلے مرحلہ میں جہان آباد ، گیا ،اورنگ آباد اور نوادہ ضلع کے حلقوں کا فضائی سروے کیا ۔ اس دوران جہان آباد ضلع کے مودن گنج، گھوسی، مخدوم پور، گیا ضلع کے ٹیکاری، کوچ، اماس، گرووا، گیا شہر، موہن پور، ٹنکپا، وزیر گنج، اورنگ آباد ضلع کے گوہ، رفیع گنج، مدن پور اور نوادہ ضلع کے میسکور، ہسوا اور ناردی گنج بلاک کا ہوائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لیا۔Nitish Reviewed Drought Situation
فضائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع کے پھلوریا ڈیم کے پانی کی سطح کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دوسرے مرحلہ میں پٹنہ ضلع کے مکامہ نشیبی، بختیار پورنشیبی، فتوحہ نشیبی اور دیگر نشیبی علاقوں کا فضائی سروے کیا اور وہاں پانی کی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیا۔