اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Kumar Samadhan Yatra نتیش کمار کی سمادھان یاترا ہے ویودھان یاترا، روڈی

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ریاستی حکومت سے 07 جنوری سے بہار میں شروع ہونے والی ذات کی بنیاد پر ہونے والی مردم شماری میں ریاست سے ہجرت کرنے والے لوگوں کی ذات کی شماری کے ساتھ کب سے انہوں نے بہار کو چھوڑا ہے اس کی بھی گنتی کرنے کا مطالبہ کیا ۔بہاری پورے ہندوستان کی ترقی کر رہے ہیں لیکن بہار پیچھے کیوں ہے ایک بڑا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی سمادھان یاتراویودھان یاترا ہے۔Rajeev Paktap Rudy's criticism of Nitish Kumar

نتیش کمار
نتیش کمار

By

Published : Jan 6, 2023, 9:41 PM IST

سمستی پور، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ راجیو پڑتاپ روڈی نے آج طنزیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سمادھان یاترا ویدودھان یاترا ہے۔ جمعہ کو یہاں کرپوری آڈیٹوریم میں ویژن بہار منچ کی طرف سے بہار کی پسماندگی پر منعقدہ ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے راجیو پڑتاپ روڈی نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ریاست ترقی کے معاملے میں ملک کی سب سے پسماندہ ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں ترقی میں رکاوٹیں آئی ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کے چار کروڑ لوگ بہار سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔Rajeev Paktap Rudy's criticism of Nitish Kumar

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ریاستی حکومت سے 07 جنوری سے بہار میں شروع ہونے والی ذات کی بنیاد پر ہونے والی مردم شماری میں ریاست سے ہجرت کرنے والے لوگوں کی ذات کی شماری کے ساتھ کب سے انہوں نے بہار کو چھوڑا ہے اس کی بھی گنتی کرنے کا مطالبہ کیا ۔بہاری پورے ہندوستان کی ترقی کر رہے ہیں لیکن بہار پیچھے کیوں ہے ایک بڑا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی سمادھان یاتراویودھان یاترا ہے۔

اس مباحثے میں ویژن بہار منچ کے بانی رکن شنکر جھا آزاد، یشونت سنگھ، ونود سمراٹ، ادے شنکر سنگھ، وویکانند سنگھ اور سمستی پور میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر رامبلک پاسوان نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:Tejashwi Yadav will Lead Bihar Polls بہار کی سیاست میں ہلچل، نتیش کمار نے تیجسوی کو اپنا سیاسی جانشین قرار دیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details