پٹنہ: جائزہ میٹنگ کے آغاز میں’وزیر اعلیٰ میڈیکل امداد فنڈ‘ کے تحت وزیراعلیٰ نے ماؤس پر کلک کرکے جینیٹک مسکولر ڈسٹروفی کے مرض میں مبتلا 75 بچوں کے کھاتے میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے رقم منتقل کیا۔ اس کے ذریعے فی مستفید کو 6 لاکھ روپے کی یک مشت امداد کی رقم فراہم کی گئی۔
اس کے بعد جائزہ میٹنگ میں محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتئے امرت نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے محکمہ کے تازہ ترین کاموں اور حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔ انہوں نے ریاست میں کووڈ 19 کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ، ڈینگو کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور بچوں کی اموات کی شرح میں آئی کمی کے بارے میں جانکاری دی۔ ضلع اسپتالوں میں جیویکا دیدیوں کے ذریعہ کیے جانے والے کھانے کے انتظامات، ہسپتالوں میںانسانی وسائل، انفراسٹرکچر، میڈیکل کالج ہسپتالوں، ضلع ہسپتالوں اور صحت مراکز کی تازہ ترین صورتحال اور محکمہ کے آئندہ کے ایکشن پلان کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، صحت نے معلومات دیتے ہوئے بتا یا کہ 26 ستمبر 2022 کو نیشنل ہیلتھ اتھاریٹی کے ذریعہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹری اور پبلک ہیلتھ کیئر فیسیلیٹی رجسٹری زمرے میں پہلا انعام دیا گیا۔ CM Meeting With Health Department