اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار کل وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے

این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے نومنتخب رہنما نتیش کمار کل ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔

nitish kumar will take oath on 16th november
نتیش کمار کل وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے

By

Published : Nov 15, 2020, 1:46 PM IST

Updated : Nov 15, 2020, 6:27 PM IST

نتیش کمار نے گورنر پھاگو چوہان کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرکے لوٹنے کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے رہنما کے طور پر انہیں منتخب کیے جانے کی جانکاری انہوں نے گورنر کو دی۔

گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش کی ہے، انہوں نے کہا کہ کل شام 4.00 سے 4.30 بجے کے درمیان گورنر ہاﺅس میں وہ وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔

نتیش کمار کل وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے

این ڈی اے رہنما نے کہا کہ کل ان کے ساتھ کچھ وزیر بھی حلف لیں گے، ان کی فہرست آج ہی یا کل صبح گورنر ہاﺅس بھیج دی جائے گی ۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا کل کابینہ کی حلف میں سبھی حلیف جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اس پر انہوں نے کہا کہ چاروں جماعتوں کے لیڈران میٹنگ کر کے اس پر فیصلہ لیں گے ۔

نتیش کمار نے کہا کہ کل حلف تقریب کے بعد کابینہ کی میٹنگ ہوگی اور اس میں اسمبلی اجلاس کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا تاکہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائی جاسکے ۔

این ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر نتیش کمار نے نائب وزیراعلیٰ کے متعلق پوچھے جانے پر کہاکہ اس کے بارے میں جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پھر سے کام کرنے کا موقع دیا ہے ۔ اچھے طریقے سے کام کرنا پڑے گا۔ نئی حکومت میں کہیں کوئی کمی نہیں رہے اس کی ہم لوگ کوشش کریںگے ۔

نتیش کمار کے گورنر ہاﺅس سے لوٹنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی بھی گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے لوٹے ۔ راج ناتھ سنگھ سے بھی جب نائب وزیراعلیٰ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی بھی نام بتانے سے انکار کیا ۔ ان سے جب نامہ نگاروں نے دوبار پوچھا کہ کیا مسٹر سشیل کمار مودی ہی پھر سے نائب وزیراعلیٰ ہوںگے تب انہوں نے کہاکہ جب اس پر فیصلہ ہوگا تو پتہ چل جائے گا۔

Last Updated : Nov 15, 2020, 6:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details