وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سڑک کے راستے آرہ اور سارن ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کوئیلور اور ببورا کا جائزہ لیتے ہوئے چھپرا پہنچے۔ چھپرا کے ڈوری گنج ، معظم پور ہو تے ہوئے سونپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی انہوں نے جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے سارن ضلع کے موسے پور چوک پر سیلاب متاثرہ لوگوں کے لیے چلائے جارہے کمیونٹی کچن کا جائزہ لیا۔ کمیونٹی کچن میں کھاکھا نا کھارہے لوگوں سے انہو ں نے بات کی اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کمیونٹی کچن کے نزدیک چلائے جارہے کوویڈ ٹیکا کاری سینٹر کا بھی وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ یہاں پررہنے والے تمام لوگوں کی کورونا جانچ ضرور کرائیں اور جو بھی وائرس سے متاثر پائے جاتے ہیں ان کے لیے الگ سے انتظام کریں۔ جن کو ٹیکا نہیں لگا ہے ان کو ٹیکا ضرور لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: