اس کا باضابطہ گیا میوزیم کے آڈیٹوریم میں پروگرام ہوا۔
منصوبے کے افتتاح کے بعد پروگرام سے خطاب کے دوران ضلع کے انچارج و وزیر تعلیم اور وزیر قانون حکومت بہار کرشن ندن پرساد ورما نے گذشتہ برسوں میں ضلع گیا میں پیدا ہونے والے آبی بحران سے کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی ہورہی ہے اور اس کے حل کے لئے بہار حکومت نے جل جیون ہریالی مہم چلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے تحت روایتی آبی وسائل یعنی کنویں، پوکھر، پائن، آہر کے ساتھ ساتھ پانی کے نئے وسائل تعمیر کیے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار ہمیشہ دور کی سوچتے ہیں اور آئندہ نسلوں کو اس بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے اسکے لئے منصوبے پر کام کیاجارہاہے ۔
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے کہا کہ ہم پچھلے دو برسوں میں پانی کے بحران سے واقف ہیں اور ساتھ ہی اس برس ہٹ لہر کی وجہ سے 48 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔