پٹنہ: منی پور میں جنتا دل یونائیٹڈ کے چھ اراکین اسمبلی میں سے پانچ بی جے پی میں شامل ہوگئی ہے جس سے پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کا دامن تھامنے والے اراکین اسمبلی میں ایچ جے کشن، این سناتے، محمد اشعب الدین، ارون کمار کا نام شامل ہے۔ Natis Kumar reaction to JDU MLA join BJP
Nitish Reacts Slams BJP جے ڈی یو ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے پر نتیس کمار کا سخت ردعمل
منی پور میں جے ڈی یو کے پانچ اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ Nitish Reacts Slams BJ
جے ڈی یو نے اسی سال مارچ میں ہوئے اسمبلی کے انتخاب میں 38 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے، جس میں چھ امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ پانچوں اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے ہم بی جے پی سے الگ ہوئے، جس طرح منی پور میں ہمارے اراکین اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی نے اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے ایسے ہی وہ بہار میں بھی کھیل کرنے والے تھے۔ اس طرح سے بی جے پی کھلے عام جمہوریت کا مذاق اڑا رہی ہے۔ اس کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقامی پارٹیوں کو ختم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:
نتیش کمار نے کہا کہ ابھی تین دن قبل سبھی اراکین اسمبلی سے بات ہوئی تھی اور آج سے شروع ہو رہے قومی مجلس عاملہ میں شرکت کی دعوت دی گئی، سبھی نے کہا تھا کہ وہ شرکت کریں گے تاہم کل اچانک خبر آئی کہ جے ڈی یو کے پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے، اس لیے اب اپوزیشن کو مضبوط ہونا پڑے گا، جن ریاستوں میں مقامی پارٹی مضبوط ہے، ان سبھی کو ایک ساتھ مل کر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔