پٹنہ: بہار کی سیاست میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے تعلق سے کئی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی ہیں۔ نتیش کمار کو اچانک راجیہ سبھا بھیجے جانے کی خبر سے ایک طرف جہاں بہار کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل ہے تو وہیں نتیش کمار کی شکریہ بہار کے تحت ریاست کی دورہ کو سیاسی تجزیہ نگار الگ ہی معنیٰ مطلب نکال رہے ہیں۔ تاہم نتیش کمار نے خود راجیہ سبھا والی خبر کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام نے بہار کے لئے منتخب کیا ہے اور میں یہیں کام کروں گا۔ Nitish Kumar rejects reports of going to Rajya Sabha
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو کے رہنما ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، وہ اپنے منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نتیش کمار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر 2025 تک بغیر کسی اشکال کے بنے رہیں گے۔ نتیش کمار بہار کی ضرورت ہیں، گزشتہ پندرہ سالوں میں وزیر اعلیٰ نے جس محنت اور لگن سے بہار کو ترقی کے راستے پر لائے ہیں، اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے یکساں ترقیاتی کام اور منصوبہ چلایا جس کا فائدہ ہر کوئی اٹھا رہا ہے۔ Nitish Kumar rejects reports of going to Rajya Sabha
Nitish Will Continue to Work in Bihar: نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے والی خبر کو خارج کیا
نتیش کمار کو راجیہ سبھا بھیجے جانے کی خبر سے ایک طرف جہاں بہار کی سیاسی گلیاروں میں ہلچل ہے تو وہیں نتیش کمار کی شکریہ بہار کے تحت ریاست کی دورہ کو سیاسی تجزیہ نگار الگ ہی معنیٰ مطلب نکال رہے ہیں۔ تاہم نتیش کمار نے خود راجیہ سبھا والی خبر کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام نے بہار کے لیے منتخب کیا ہے اور میں یہیں کام کروں گا۔ Nitish Kumar will work in Bihar
نتیش کمار بہار میں ہی کام کریں گے
خالد انور نے اتحادی پارٹی بی جے پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی پالنا چاہتا ہے تو پالے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہار کے عوام نتیش کمار کو ایک منٹ کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ نتیش کمار گذشتہ پندرہ سالوں سے عوام کی خدمت کرتے آ رہے ہیں، اسی وجہ وہ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے مختلف اضلاع میں نکلے ہیں جس میں عوام کی بڑی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کو اس کا دوسرا معنی نہیں نکالنا چاہیے۔