اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار نے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا - ای ٹی وی بھارت

وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو شال ، مومینٹو اور ڈھائی لاکھ روپے کا چیک دیا۔یوم تعلیم تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم سنجے کمار نے خیر مقدمی خطاب کیا ۔

مولانا ابوالکلام آزاد کے خدمات کو ہم لوگوں کو یاد رکھنا ہے اور اسے نئی نسل تک پہنچانا ہے:نتیش
مولانا ابوالکلام آزاد کے خدمات کو ہم لوگوں کو یاد رکھنا ہے اور اسے نئی نسل تک پہنچانا ہے:نتیش

By

Published : Nov 12, 2021, 2:12 PM IST

وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کے یوم پیدائش پر منعقد ’یوم تعلیم‘تقریب کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا ۔

ادھیویشن بھون میں منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ کو اسکولی طالبات نے کتابوں کا سیٹ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔ یوم تعلیم تقریب میں ریاست کا گیت بھی بجا یا گیا ۔

آج منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹرشنکر ناتھ جھا کو مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ 2021سے نوازا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو شال ، مومینٹو اور ڈھائی لاکھ روپے کا چیک دیا۔یوم تعلیم تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم سنجے کمار نے خیر مقدمی خطاب کیا ۔

یوم تعلیم تقریب کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کو بہار کے عوام نے جب کام کر نے کا موقع دیا تو مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر بہار میں یوم تعلیم کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

یہاں سال 2007 میں پہلی مرتبہ یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا ۔اس سے قبل کئی لوگوں کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی تھی ۔ ہم لوگوں نے کہا کہ شروع کردیں گے لیکن قومی سطح پر کیوں نہیں ہو رہا ہے ہو نا چاہئے تھا۔

بہار میں یوم تعلیم کا انعقاد شروع کر نے کے بعد ہم نے قومی سطح پر بھی یوم تعلیم کے انعقاد کے لیے مرکزی حکومت کو خط لکھا ۔مرکزی حکومت نے اسے قبول کر لیا اور سال 2008 کے 11نومبر سے قومی سطح پر بھی یوم تعلیم کا انعقاد شروع ہو گیا۔

بہار میں یوم تعلیم کے موقع پر بہت بڑے پروگرام کا انعقاد کر تے رہے ہیں ۔ ان دنوں کورونا کا دور چل رہا ہے ۔ اس درمیان میں کوئی پروگرام کر نا مناسب نہیں ہے ۔ اس لیے مختصر طور پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کے کاموں کو دیکھتے ہوئے آج انہیں مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی آزادی کی لڑائی میں مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کا اہم کردار رہا ہے۔

اس وقت وہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر بھی تھے ۔ آزادی کے بعد جب ملک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تو بہت برا حال تھا ۔ حالات کو معمول پر لا نے کے لیے باپو سمیت دیگر تما م لوگ جگہ جگہ گھوم رہے تھے ۔ اس وقت اقلیتی طبقہ کے لوگ یہاں سے جارہے تھے تو مولانا ابوالکلام آزاد صاحب نے ہی کہا تھا کہ ”یہ ملک آپ کا ہے یہاں سے کیوں جارہے ہیں “اس کے بعد لوگ رک گئے اور حالات معمول پر آئے ۔ ان کا تعاون بہت بڑا ہے ۔ اس کے بعد انہیں ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا ۔تعلیم کے وزیر کی شکل میں بھی انہوں نے اس ملک میں بہت کام کیا ۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے یہ بھی طے کرلیا ہے کہ اپنے اسکولی بچوں کو مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات اور ان کی زندگی کے بارے میں اسکولی بچوں کو بتا یا جائے گا۔

یہ سب شروع بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے میں محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی اور ان کی خدمات کو ہم لوگوں کو یاد رکھنا ہے اور اسے نئی نسل تک پہنچانا ہے۔آئندہ نسل ان کے بارے میں اچھی طرح آگاہ ہوسکیں اور یہ جان سکیں کہ کتنی جدو جہد کے بعد ہندوستان کو آزادی ملی۔

آج کے دن ہم لوگ ان کے تئیں احترام کا اظہار کرنے کے لیے آئے ہیں۔ ابھی بڑے پروگراموں پر رکاوٹ ہے اس لیے آج باقاعدہ طور سے یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کورونا کم ہو رہا ہے ۔ ٹریٹمنٹ اور ٹیکا کاری کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔

ہم لوگوں کو پوری امید ہے کہ جلد کورونا سے نجات ملے گی۔ جب نجات مل جائے گی تو پھر معمول کے مطابق سب کچھ کیا جائے گا ۔ اس مرتبہ چھٹھ تہوار میں بھی بہت لوگ بہتر طریقہ سے شامل ہوئے ہیں۔ کہیں بھی کسی طرح کی بدامنی دیکھنے کو نہیں ملی۔سب بہتر طریقہ سے ہوا۔ ہم تمام لوگوں کا خیر مقدم کر تے ہیں اور سب کو مبارکباد دیتے ہیں ۔
اس موقع پر تعلیم کے وزیر وجئے کمار چودھری ، صحت کے وزیر منگل پانڈے ، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سیکریٹری مسٹر تریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، وزیر ا علیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر چنچل کمار ،وزیر اعلیٰ کے سیکریٹر مسٹر انوپم کمار ، ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ سمیت محکمہ تعلیم اور تعلیمی میدان سے منسلک دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details