بہار قانون ساز کونسل کی دو نششتون پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے آج بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے موکیش سہنی نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔
اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی موجود تھے۔ نامزدگی کے عمل کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی چارو اتحادی پارٹیاں ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ سبھی پارٹیاں متحد ہو کر حکومت کو تعاون کر رہی ہیں۔