نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی انتقال کی خبرسے غم زدہ ہوں۔ وہ ایک نیک عالم دین کے ساتھ ساتھ ایک نیک دل انسان بھی تھے۔ انہیں سماجی کاموں میں بھی گہری دلچسپی تھی۔ ان کے انتقال سے مذہبی وسماجی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
نتیش کمارنےمفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی وفات پر تعزیت پیش کی
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اتوار کو جماعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ، سپول کے بانی اور اسلامی اسکالر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نتیش کمارنےمفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی وفات پر تعزیت پیش کی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشور سے دعا ہے کہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی قوت دے۔‘‘