وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے سابق گورنر ایم راما جوئس کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آنجہانی ایم راما جوئس بہار کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ کے بھی گورنر رہ چکے تھے۔ وہ پنچاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے تھے، آنجہانی ایم راما جوئس ایک مصنف بھی تھے۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کی تھیں۔ ان کے انتقال سے سیاسی، سماجی اور قانون و انصاف کے شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔