اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Meets Rahul نتیش کمار نے راہل گاندھی سے ملاقات کی

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ Nitish Kumar Meets Rahul Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 5, 2022, 9:56 PM IST

دہلی: وزیر اعلی نتیش کمار مشن 2024 کے سلسلے میں دہلی میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے راہل گاندھی سے ان کی تغلق لین والی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 2024 کے عام انتخابات میں اتحاد سے متعلق معاملے پر بات چیت کی۔ Nitish Kumar Meets Rahul Gandhi In Delhi

پٹنہ روانہ ہونے سے پہلے نتیش کمار نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو سے ملاقات کی۔ دہلی پہنچنے کے بعد وہ راہل گاندھی سے ملے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کا منصوبہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار، جنتا دل ایس رہنما کمار سوامی، سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور ڈی ایم کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے رہنماؤں سے ملنے کا ہے۔ Nitish Kumar Meets Rahul Gandhi

قابل ذکر ہے کہ کچھ رہنما نتیش کمار کو آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نتیش کمار نے خود بھی کہا ہے کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ Nitish Kumar Meets Rahul Gandhi

یہ بھی پڑھیں: 2024 Lok Sabha Election:حزب اختلاف کے اتحاد کے لئے نتیش کمار کی حکمت عملی

ABOUT THE AUTHOR

...view details