اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آفات مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا توازن بھی ضروری ہے، اسے ذہن میں رکھتے ہوئے ہی عملی پہلو پر کام کر نا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زندگی کی حفاظت کے لیے فائر بریگیڈ سروس کا انتظام کیا گیا ہے اس توسط سے لوگوں کی مدد کی جاتی ہے، آگ سے بچاﺅکے لیے پانی کی فراہمی کے لیے اسے جل جیون ہریالی مہم سے بھی جوڑیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی تالاب،پ وکھروں اور دیگر پانی کے ذرائع کے توسط سے پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے،خراب حالات میں ہی گراﺅنڈ واٹر کا استعمال کر نا چاہیے۔
محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی نے ضابطہ کے التزام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی، التزام کو سات زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں تعریف، قیام اور انتظامیہ ، نظم و ضبط، ڈیوٹی، فرائض، تنظیمی ڈھانچہ، فیس، آگ سے حفاظت اور حل جیسے شیڈول کا ذکر ہے۔