پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران آج نتیش کمار اور اسپیکر وجے سنہا کے درمیان تیکھی بحث ہوئی، اس دوران نتیش کمار نے کہا کہ 'ایوان آیسے نہیں چلے گا' جس پر اسپیکر وجے سنہا نے کہا کہ 'آپ ہی بتا دیجئے کیسے چلے گا'۔
اطلاعات کے مطابق بہار کے لکھی سرائے میں اسپیکر وجے سنہا کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوئی بدسلوکی Misbehavior with Speaker Vijay Sinha in Lakhisarai کو لے کر اپوزیشن جماعت اور بی جے پی کے اراکین آج ایوان میں ہنگامہ کر رہے تھے جس پر نتیس کمار برہم ہوگئے اور کہا کہ معاملے پر کارروائی کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'ایوان میں اس معاملے کو بار بار اٹھانا درست نہیں ہے۔ ہم نہ کسی کو پھنساتے ہیں نہ کسی کو بچاتے ہیں۔ جانچ کمیٹی جو رپورٹ پیش کرے گی ہم اس پر غور کریں گے اور دیکھیں گے کہ کون سا فریق درست ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ اور اسمبلی اسپیکر وجے سنہا کے درمیان گرما گرم بحث بھی ہوئی۔
وزیراعلیٰ نتیش نے ایوان سے کہا کہ ملک کا نظام آئین سے چلتا ہے۔ کوئی بھی جرم کی رپورٹ عدالت میں جاتا ہے ایوان میں نہیں۔ اس لیے جس کو جو کرنے کا حق ہے اس کو وہ کرنے دیجئے۔ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ آئین کو دیکھیں، آئین کیا کہتا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 'ہماری حکومت نہ کسی کو بچاتی ہے اور نہ ہی کسی کو پھنساتی ہے، جب معاملے پر جواب دیا جارہا ہے تو ہنگامہ کیوں ہورہا ہے، آئین کیا کہتا ہے اسے پڑھیں اور سمجھیں، ایوان ایسے نہیں چلے گا جس پر وجے سنہا نے کہا کہ 'تو آپ ہی بتا دیجئے کیسے چلے Nitish Kumar anger in Bihar Assembly گا'۔
دراصل سنجے سراوگی نے لکھی سرائے معاملے کو ایوان میں اٹھایا اور حکومت سے پوچھا کہ لکھی سرائے ضلع میں 2022 کے پہلے 50 دنوں میں 9 لوگوں کا قتل ہوچکا ہے اور مجرموں کی عدم گرفتاری سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
اس کا جواب وزیر وجیندر یادو نے دیا۔ لیکن بی جے پی ممبران مطمئن نہیں ہوئے، بی جے پی ممبر ارون شنکر نے پوچھا کہ جن لوگوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ان کے ملکیت کو ضبط کیا گیا یا نہیں، اس سوال کا جوان وزیر نہیں دے سکے جس پر اسمبلی کے سپیکر وجے کمار نے کہا کہ 'ہم اس سوال کو ملتوی کرتے ہیں اور دو دن بعد وزیر اس پر جواب دیں گے۔ بی جے پی کے ارکان نے لکھی سرائے میں اسپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا بھی ذکر Nitish Kumar anger in Bihar Assembly کیا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر وزیر اعلیٰ اپنے چیمبر میں بیٹھ کر سب کچھ سن رہے تھے۔ اسپیکر کے جواب پر ناراض ہو کر ایوان کے اندر آگئے اور غصے میں اسپیکر پر طنز کرتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ 'ایوان ایسے نہیں چلے گا۔ ایوان میں ایک ہی مسئلہ کو بار بار اٹھانا صحیح نہیں ہے اور اس کے بعد جم کر اپنا غصہ نکالا۔
واضح رہے کہ یہ پورا معاملہ بہار قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر وجے سنہا کے ساتھ لکھی سرائے میں ہوئے بدسلوکی Misbehavior with Speaker Vijay Sinha in Lakhisarai کا ہے، بتایا جاتا ہے کہ سرسوتی پوجا کے دوران اسمبلی اسپیکر وجے سنہا کے ساتھ لکھی سرائے میں ڈی ایس پی اور تھانہ انچارج نے بدسلوکی کی تھی۔ اسپیکر نے اس معاملے پر چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔ ڈی جی پی نے 15 دن کا وقت مانگا تھا۔ ماضی میں بھی اس معاملے کو لے کر اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ سپیکر نے ڈی ایس پی اور تھانہ انچارج کو اپنے علاقے سے ہٹانے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس حوالے سے اراکین میں شدید ناراضگی ہے اسمبلی اراکین حکومت چاہتے ہیں کہ ایسے افسران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔