اردو

urdu

ETV Bharat / state

اشوک چودھری جے ڈی یو کے کارگذار صدر - بہار اسمبلی انتخاب

بہار اسمبلی انتخاب سے قبل عمار ت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری کو جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کا ریاستی ایکزیکٹیو صدر بنایا گیا ہے ۔

اشوک چودھری جے ڈی یو کے کارگذار صدر بنائے گئے
اشوک چودھری جے ڈی یو کے کارگذار صدر بنائے گئے

By

Published : Sep 27, 2020, 9:32 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب سے قبل عمار ت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری کو جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کا ریاستی ایکزیکٹیو صدر بنایا گیا ہے ۔
جے ڈی یو کے قومی صدر اور نتیش کمار نے اتوار کو پارٹی کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ کی صحت اور بہار اسمبلی انتخاب کے مد نظر اشوک چودھری کو تنظیم کی ذمہ داری دی ہے ۔

چودھری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمار نے خود انہیں جے ڈی یو کے کار گذار صدر کی نئی ذمہ داری سے متعلق جانکاری دی ہے ۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بھی دہلی سے ٹیلی فون کر کے انہیں ملی نئی ذمہ داری کیلئے مبارک باد پیش کی ہے ۔
وزیر نے کہاکہ جے ڈی یو میں شامل ہونے سے قبل وہ کانگریس کے ریاستی صدر کے طورپر کام کر چکے ہیں اس لئے انہیں تنظیمی کاموں کا تجربہ ہے ۔

اس تجربہ کا فائدہ انہیں نئی زمہ داری کو نبھاتے وقت ملے گا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ کارگذار صدر کے لئے ان کا انتخاب دلتوں کے ووٹ کو لبھانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

چودھری نے کہاکہ جے ڈی یو میں کوئی بھی فیصلہ ذات اور مذہب کی بنیاد پر نہیں لیا جاتا ہے ۔ پارٹی قیادت نے یہ فیصلہ ان کی تنظیمی صلاحیت اور پارٹی کے تئیں ان کے عزم کو دیکھ کر ہی لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بار اسمبلی انتخاب میں وہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کو 200 سے زائد سیٹوں پر جیت دلانے کیلئے کام کریں گے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details