اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار نے ارریہ والوں کو دیے کئی سوغات - nitish kumar attend a program in araria bihar news

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں 'جل جیون ہریالی' کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔

ارریہ میں 'جل جیون ہریالی' کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں  وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی
ارریہ میں 'جل جیون ہریالی' کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی

By

Published : Jan 6, 2020, 11:46 PM IST

سات عزائم منصوبہ کے تحت ارریہ پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ارریہ کالج کے اسٹیڈیم میں اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین ادب والوں کی ہے، جنہیں ہم نے بچپن سے دیکھا، جن کے فکر و نظر سے متاثر ہوا اور میری خوش قسمتی کہ ان سے کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئی۔

آج ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے فیصلہ لیا ہے رینو جی کی زمین پر ایک انجنئیرنگ کالج کا وجود عمل میں آئے گا جس کا نام فنیشور ناتھ رینو انجنئیرنگ کالج ہوگا۔

ارریہ میں 'جل جیون ہریالی' کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ارریہ کالج میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم کو بھی ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ آنے والے نئے سیشن میں ارریہ کالج میں پی جی کی بھی پڑھائی ہوگی۔ اب یہاں کے طلباء کو باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی نتیش کمار نے ضلع میں 727.93 کروڑ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت ہے لوگوں میں جل جیون ہریالی کے تحت بیداری لائی جائے۔ اسی کے تحت 19 جنوری کو بہار کے تمام اضلاع میں انسانی زنجیر منعقد کیا جائے گا آپ لوگ بھی اس مہم میں شریک ہو کر ایک تاریخ رقم کریں۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کا ہم ضلع کے تمام باشندوں کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ارریہ کے لیے کئی اہم سوغات پیش کی، جس کی اس ضلع کو برسوں سے انتظار تھا۔

سب سے اہم چیز رینو جی کے نام سے منسوب انجنئیرنگ کالج کا قائم ہونا اپنے آپ میں ارریہ والوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

اس سے قبل نتیش کمار نے شمع روشن کر اجلاس کا افتتاح کیا۔ فاربس گنج کے رکن اسمبلی منچن کیسری و رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے شال پہنا کر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو سننے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details