اردو

urdu

'ارون جیٹلی کو بہار سے خصوصی لگاؤ تھا'

By

Published : Dec 28, 2019, 6:37 PM IST

Updated : Dec 28, 2019, 8:11 PM IST

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سابق وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعلی نے کنکڑ باغ پارک نمبر 31 میں سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی قد آور مجمسے کی نقاب کشائی کی۔

'ارون جیٹلی کو بہار سے خصوصی لگاؤ تھا'
'ارون جیٹلی کو بہار سے خصوصی لگاؤ تھا'


ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سابق وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور کہا کہ جیٹلی کی بہار سے خصوصی انسیت تھی اور ان کے دل میں یہاں کے لوگوں کے تئیں احترام کا جذبہ تھا ۔

وزیراعلی نے جیٹلی کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی اور اہل خانہ کے دیگر اراکین کی موجودگی میں کنکڑ باغ پارک نمبر 31 میں سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی قد آور مجمسے کی نقاب کشائی کی ۔

'ارون جیٹلی کو بہار سے خصوصی لگاؤ تھا'

انہوں نے کہا کہ ’’وہ بہار کے رہنے والے نہیں تھے لیکن ان کا بہار سے خصوصی لگاؤ تھا، بہار کے لوگوں کے تئیں ان کے دل میں احترام کا جذبہ تھا۔ انہوں نے بہار کے لئے جو تعاون دیا ہے اسے ہم بھول نہیں سکتے‘‘۔

وزیراعلی نے کہا کہ ارون جیٹلی نے مرکزی وزیر کے طور پر بہار کے لئے کئی اہم کام کئے ہیں۔ بہار اور بہار کے عوام کے تئیں ان کا نظریہ ہمیشہ برابری کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں لوک آیوکت کے نئے قانون بنانے میں بھی ارون جیٹلی نے اہم تعاون دیا تھا۔ وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیٹلی کے مجسمے کی آج نقاب کشائی کی گئی ہے، یہ ان کے تئیں بہار کے عوام کا احترام ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2019, 8:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details