بہار کے وزیراعلی نتیش کمار آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں این ڈی اے حکومت کی قیام کے بعد ان کی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے جہاں بہار کے تناظر میں وزیر اعظم مودی سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
- بہار میں صحت کے نظام اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔
- وزیر اعظم مودی کے ساتھ ماحولیات کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
- ریاست میں سات نسچے پارٹ ٹو کے نفاذ پر گفتگو ہوئی۔
- بہار کو خود مختار بنانے میں مرکزی حکومت کس طرح سے مدد کرے گی اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- بہار میں زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگانے کے لئے مرکز سے موصولہ مدد کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں:
یکم مارچ کو بہار اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان
اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں ہم نے ہر گھر بجلی، ہر گھر نل جل، ہر گھر کو بیت الخلا اور دیہی علاقوں میں پکی سڑکیں تعمیر کرائی ہے۔ ہم نے بہار میں بہت کام کیا ہے۔