پٹنہ: بہار میں سیاسی افراتفری کے درمیان قیاس آرئیایوں کا بازار گرم ہے، اسی درمیان وزیر اعلی نتیش کمار نے تمام ارکان اسمبلی کی مٹنگ طلب کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار جب بھی کوئی بڑا فیصلہ لیتے ہیں تو اراکین اسمبلی سے ضرور مشورہ کرتے ہیں۔ نتیش کمار کی منگل کے روز ہونے والی میٹنگ کو بھی اسی ضمن میں دیکھا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو کے تمام ایم ایل اے CM Nitish Called MLA MP Meeting کو پٹنہ بلایا ہے۔ Nitish Activates 'Paltimar Plan
Nitish Activates 'Paltimar Plan: نتیش کمار کی سونیا گاندھی سے بات چیت، بی جے پی سے الگ ہونے کا اشارہ! - nitish Kumar activates Plan Switch in Bihar
سیاست کے تعلق سے یہ کہاوت تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ سیاست میں آج کے دوست کل کے دوشن ہو سکتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح کی سیاست بہار میں ہورہی ہے جہاں سے بڑی تبدیلی کی قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں۔ Nitish Activates 'Paltimar Plan
قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نتیش کمار این ڈی اے سے الگ ہو کر عظیم اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ نتیش کمار پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کی راتوں کو آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سے دو ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے بھی فون پر بات چیت کی۔ اگرچہ اتوار کی رات ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بہار میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ Nitish Activates 'Paltimar Plan
ٹیلی فونک گفتگو کا اثر پٹنہ میں صاف نظر آرہا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور پارٹی لیجسلیچر پارٹی لیڈر اجیت شرما نے صداقت آشرم میں اپنے ایم ایل اے کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ جنتا دل (یونائیٹیڈ) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے پہلے ہی اپنے ایم ایل اے کو پٹنہ پہنچنے کو کہا ہے۔ منگل کو صبح 9 بجے آر جے ڈی ایم ایل اے کی میٹنگ ہوگی اور اسی دن صبح 11 بجے جے ڈی (یو) ایم ایل اے کی میٹنگ ہوگی۔